ایک زرداری سب پر بھاری، بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ داغ دیا

Jul 22, 2022 | 21:38 PM

(ایک نیوز نیوز) ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز تخت لاہور کا معرکہ سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

حمزہ کی منتخب ہونے کے بعد   بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں صرف یہ لکھا کہ ’ ایک زرداری سب پر بھاری‘۔

مزیدخبریں