(ایک نیوز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں لاہور کے کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی شاہراہ قائداعظم پہنچ جائیں۔
اس کے ساتھ فوری فوری لکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان کو اپیل ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی شاہراہ قائداعظم پہنچ جائیں۔
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) July 22, 2022
فوری۔ فوری۔ فوری۔ #MandateVsMafia
بعد ازاں پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم اسلام آباد کے آفیشل اکاؤنٹ پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔