(ایک نیوز نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
جس کی صدارت پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی نے کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی ہی ان کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔