(ایک نیوز نیوز)صراطہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا کی نئی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 24 قیراط ہونے کی 10 گرام قیمت میں 772 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 657 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 270 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ منڈی کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت 1724 ڈالر ہوگئی ہے۔