ماہرہ خان کو معافی، اللہ نہ کرے ، خلیل الرحمان قمر

MAHIRA AND KHALILUR REHMAN QAMAR
کیپشن: MAHIRA AND KHALILUR REHMAN QAMAR
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ماہرہ خان کی بہت عزت کرتا تھا  لیکن خدا نہ کرے کہ ایسا وقت آئے کہ میں اسے معاف کروں نامور رائٹرخلیل الرحمٰن قمر  کا تہلکہ خیز انٹرویو سامنے آگیا

 خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کی ٹوئٹ کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف ٹوئٹ کرنے سے قبل انہیں فون کرتیں تو اچھا تھا۔ماہرہ خان نے اس وقت ٹوئٹ کی تھی جب کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

انہوں  نے کہا کہ ماہرہ خان نے جس طرح کا ٹوئٹ کیا تھا، اللہ انہیں معاف کرے مگر وہ اللہ نہ کرے کہ وہ اداکارہ کو معاف کریں، ساتھ ہی انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ وہ اداکارہ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ماہرہ خان کسی محفل میں انہیں ملی اور انہیں سلام کیا تو وہ اس کا جواب دے کر وہاں سے چلے جائیں گے۔