راؤ سردار اور کامران افضل کا کام کرنے سے انکار، آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے نئے ناموں پر غور

Jul 22, 2022 | 15:37 PM

ایک نیوز نیوز: وزیر اعلی کے الیکشن سے قبل آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی کام جاری رکھنے سے معذرت ،،، آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ڈی جی آئی بی مقرر کئے جانیکا امکان ہے

 رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کی بھی تبدیلی کا امکان، کامران علی افضل  کی  کام جاری رکھنے سے معذرت   کی ہے دونوں افسروں نے حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلے کی درخواست کی ہے۔جس پر دونوں افسروں کے وفاق میں تبادلے کےبعد اہم آسامیوں پر تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے ۔رائو سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ  کے علاوہ فیصل شاہکار اور انعام غنی  کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ممکنہ طور پر نئے آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے۔

مزیدخبریں