ایک نیوز نیوز: ثانیہ خان کو گولی مارنے کے بعد ان کے سابق شوہر نے خود کشی کر لی۔
امریکہ کے شہر شکاگو میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد فوٹوگرافر اور کونٹینٹ ڈویلپر ثانیہ خان کو سابق شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ 29 سالہ ثانیہ خان پر سابق شوہر نے ان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر فائرنگ کی۔ اس سے قبل ثانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اطلاع ملنے پر شام 4:30 پر ثانیہ خان کے اپارٹمنٹ پہنچی تو وہاں ایک نوجوان کے کراہنے کی آواز آرہی تھی۔ جب پولیس ثانیہ خان کے اپارٹمنٹ پہنچی تو پولیس نے دیکھا کہ ثانیہ دروازے کے ساتھ مردہ پڑی ہوئی ہیں اور ان کے سر کے پچھلے حصے میں گولی ماری گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر راحیل احمد بیڈروم میں بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہوئے تھے اور ان کے سر میں زخم کا نشان تھا۔ راحیل احمد کو زخمی حالت میں نارتھ ویسٹرن ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ثانیہ خان کے شوہر پر یہ شبہ ہے کہ انہوں نے ہی اپنی سابقہ اہلیہ کو قتل کیا۔ طلاق کے بعد وہ مایوسی کا شکار تھے اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ ثانیہ خان کے بارے میں ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ پیر کی دوپہر سے لاپتا ہیں۔
واضع رہے ثانیہ خان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک پیشہ ور فوٹوگرافر تھیں جو جون 2021 میں چٹنُوگا سے شکاگو منتقل ہوئی تھیں۔ ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں ثانیہ خان نے کہا تھا کہ کسی ایسے شخص کا آپ سے الگ ہوجانا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے جسے آپ چاہتے ہوں۔
ا