کشمیر پریمئر لیگ پر تنازع، ہماے بچوں کو نہیں کھلایا جارہا ، آزاد کشمیر اسمبلی

Jul 22, 2022 | 13:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودہری انوار الحق کی صدارت میں شروع  ہوا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس میں کشمیر پریمئر لیگ کی گونج سنائی دی۔ 

وزیر خزانہ ماجد خان اسمبلی فلور پر کشمیر پریمئر لیگ پر بات کرتے ہوئے کہا  کشمیر پریمئر لیگ کا ہمارے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔  کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے ایونٹ کی آڈٹ رپورٹ میں ایونٹ میں خسارہ دکھایا گیا ہے۔  اس لیگ سے آزاد کشمیر حکومت کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ کشمیر پریمئر لیگ نے یہاں کوئی ٹیکس نہیں دیا  اور نہ ہی معاہدے کے مطابق باغ اور پونچھ کے سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس فراہم کیں۔ کشمیر پریمئر لیگ کا نہ تو یہاں دفتر ہے اور نہ ہی وہ یہاں فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کرتے ہیں لہذا وہ ہمارےدائرہ عمل میں نہیں آتے ہیں  

اپوزیشن رکن  بازل علی نقوی نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ نام تو کشمیر کا ہے لیکن اس میں کوئی بھی کشمیری کھلاڑی نہیں کھیل رہا۔ کشمیر پریمئر لیگ کو پابند کیا جائے کہ وہ کشمیر ی کھلاڑیوں کو کھلائے۔ 

مزیدخبریں