خاتون کے ساتھ مسافر وین میں زیادتی کا معاملہ

Jul 22, 2022 | 12:34 PM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:راجن پور،متاثرہ خاتون صائمہ بی بی کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے  جو کوٹ مٹھن اپنے بیٹے کو چھوڑنے جارہی تھی جسےمسافر وین کے ڈرائیور نے گورچانی ٹرمینل پر زیادتی کا نشانہ بنایا

متاثرہ خاتون کے مطابق ہائی ایس مسافر وین کے ڈرائیور نے گورچانی ٹرمینل پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا

واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کی جانب سے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقع میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ترجمان پولیس

  ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی حقائق پر تفتیش کر کے ملزم کو گرفتار کرکےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-07-22/news-1658475210-8559.jpeg

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-07-22/news-1658475210-7091.jpeg

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-07-22/news-1658475210-1400.jpeg

مزیدخبریں