ایل ڈی اے نے لاہوریوں کوبڑا ریلیف دےدیا

lda offices
کیپشن: lda offices
سورس: google

رانا عبدالوحید: ایل ڈی اے شہریوں کی درخواستوں پر غیرضروری اعتراضات نہ لگائے، ڈی جی چودھری محمد علی رندھاوا کا لاہوریوں کے لئے بڑا فیصلہ سنادیا

ڈی جی ایل ڈی اے چودھری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اعلی سطحی  اجلاس میں ون ونڈوسیل ودیگر شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے کے سربراہ چودھری محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈوسیل اور دیگر ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی بہتربنائی جائے ۔  زیر التوا درخواستوں کوجلد از جلد نپٹایا جائے اورسروس ڈیلیوری کو بہتر کیاجائے ۔  ان کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کے درمیان کوارڈی نیشن کو بہتربنایاجائے ۔ 

انہوں نے خصوصی ہدایت کی کہ  ہر ڈائریکٹوریٹ کاسربراہ اس بات کو یقینی بنائے کہ درخواستوں پر غیر ضروری اعتراضات نہ لگائے جائیں- شہریوں کو بھرپور سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔  اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف ٹاﺅن پلانر شکیل انجم منہاس کے علاوہ ڈائریکٹر ون ونڈو رافعہ نذیر،ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسز عبدالباسط قمر اور دیگر متعلقہ افسران کی  شرکت  کی ۔