ایک نیوز نیوز:لاہور,پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واضح شکست کے بعد ڈپٹی سپیکرکو استعمال کرنے کا سوچ رہی ہے ۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا سیکیورٹی خدشات کا عندیہ پری پلان سازش ہے، پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہاہے، پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں رکاوٹ ڈالنے پر توہین عدالت کا اطلاق ہو گا۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرامن الیکشن کروانے کے پابند ہیں، ہماری ساری صورت حال ہر گہری نظر ہے، پرویز الہٰی بھاری اکثریت سے وزیراعلی ٰمنتخب ہو نگے۔
کرپشن، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے بے تاج بادشاہ ، ممبرانِ اسمبلی کی خریدو فروخت کے سوداگر ذلت رُسوائی اور جگ ہنسائی کے میدان کے مرد آہن کی لاہور میں شیطانی مصروفیات پر جمہوری وارننگ۔۔!!! pic.twitter.com/2UYuxDHCM3
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) July 21, 2022
خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 سیٹیں جیتی تھیں ، ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا جبکہ 4 سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) جیتی ۔ حکمران جماعت لاہور میں 4 میں سے صرف ایک سیٹ ہی جیت پائی ۔
ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پاکستان تحریک انصاف او ر اس کی اتحادی جماعت کی پنجاب اسمبلی میں 188 نشستیں ہیں جبکہ موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے پاس اتحادیوں سمیت 179 سیٹیں موجود ہیں ۔
الحمد اللہ تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین @ImranKhanPTI کی قیادت میں منعقد ہوا۔ چوہدری پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے لیے مطلوبہ 186 ارکان موجود تھے۔دو آزاد ارکان بھی کل انشاءاللہ ووٹ دیں گے
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) July 21, 2022
نصر من اللہ و فتح قریب۔۔انشاءاللہ pic.twitter.com/HabnDVUQKa
آج پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوگا جس میں حکمران جماعت کی جانب سے موجودہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی امیدوار ہیں ۔