ایک نیوز نیوز: لاہور شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی طلب 4040 میگاواٹ ہے جبکہ لیسکو کو تین ہزار 950 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،لیسکو کو صرف 90 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل مارکیٹیں کھلنے پر لیسکو کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شارٹ فال کی صورت میں دوبارہ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
خیال رہے کہ لاہور میں بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے۔