ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک پر جاری ظلم وستم بھارتی حکومت کا کشمیریوں کی آواز دبانے کا مذموم ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ من گھڑت کیسزاور جعلی مقدمات کے ذریعے بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، سیاسی کارکنوں کے حقوق کی پامالی، انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
The continued persecution of Hurriyat leader Yasin Malik by India is part of a plan to deprive Kashmiris of their representative voices. From fabricated cases to sham trial, impunity with which India is violating human rights of political workers should alarm rights defenders.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022
واضح رہے کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے، انسان کے بنیادی حق آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں بند کرکے صعبوتیں ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔