پرویز الہٰی کی پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی درخواست دائر 

Jul 22, 2022 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: پنجاب کا وزیراعلیٰ کون؟ چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران پولیس کو اسمبلی ہال میں داخل ہونے سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے اسمبلی ہال میں پولیس سکیورٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال داخل نہ ہو، سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سکیورٹی کرنے دی جائے۔

مسلم لیگ ق کے امیدوار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اور  شفاف انتخابات کا حکم دے چکی ہے، شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں