بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان دریا کا آلودہ پانی پی کر بیمار پڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دریائے کالی بین کی صفائی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔ جہاں وزیر اعلیٰ نے دریا کا پانی یہ دکھانے کے لیے پیا کہ یہ پانی پینے کے لیے محفوظ ہے تاہم وہ بیمار پڑگئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کروانا پڑا۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سے تعلق رکھنے والے ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو ایک دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ਗੁਰੂ ਨਾਨਕ ਸਾਹਿਬ ਦੀ ਚਰਨ ਛੋਹ ਪ੍ਰਾਪਤ ਧਰਤੀ ਸੁਲਤਾਨਪੁਰ ਲੋਧੀ ਵਿਖੇ ਪਵਿੱਤਰ ਵੇਈਂ ਦਾ ਪਾਣੀ ਪੀਂਦੇ ਹੋਏ CM @BhagwantMann ਜੀ
— AAP Punjab (@AAPPunjab) July 17, 2022
ਪਵਿੱਤਰ ਵੇਈਂ ਨੂੰ ਸਾਫ਼ ਕਰਨ ਦਾ ਬੀੜਾ ਰਾਜ ਸਭਾ ਮੈਂਬਰ ਸੰਤ ਸੀਚੇਵਾਲ ਜੀ ਨੇ ਚੁੱਕਿਆ ਹੋਇਆ ਹੈ pic.twitter.com/4LnU0U66wQ
واضح رہے کہ سلطان پور لودھی میں بہنے والے اس دریا میں آس پاس کے علاقے کی گندگی بہتی ہے۔