وفاداری تبدیل کرنےوالاسیاسی موت کے پروانے پر دستخط کریگا،شاہ محمود قریشی

ShahMehmood & Asad Umer MT Punjab Assembly
کیپشن: ShahMehmood & Asad Umer MT
سورس: Online
ShahMehmood & Asad Umer MT Punjab Assembly
کیپشن: ShahMehmood & Asad Umer MT
سورس: Google
ShahMehmood & Asad Umer MT Punjab Assembly
ShahMehmood & Asad Umer MT Punjab Assembly

ایک نیوز نیوز:لاہور: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا  اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرےگا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پیسہ چلانے والوں کو مسترد کردیا

مریم نواز کہتی ہیں کہ انہوں نے ہار تسلیم کرلی ہے جبکہ آصف زرداری نوٹوں کے بیگ لئے پھررہےہیں،عوام نے لوٹوں اور پیسوں کی سیاست دفن کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور  سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرےگا۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے ، بند کمروں میں فیصلے کرنے کا وقت گزر گیا ،اب فیصلے عوام کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے، پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ناگزیر ہے۔