غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، تندور مالکان نے نان روٹی کے نرخ بڑھا دیئے

Jul 22, 2022 | 10:31 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بُری خبر، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن کو نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے لہذا نان کی قیمت 15 سے بڑھا کر20 روپے کر دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق روٹی کی قیمت 10 روپے رہے گی جس کے لیے حکومت کو سرکاری آٹا فراہم کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں