ہلیری کلنٹن بھی ٹرمپ کو روکنے کیلئے متحرک

Jul 22, 2022 | 10:18 AM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:نیویارک ،ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے ہلیری کلنٹن 2024 میں دوبارہ  صدارتی انتخابات  میں حصہ لیں گی، جو  اب تک کے سب سے بڑے سیاسی ری الیکشن مقابلوں میں سے ایک مقابلہ ہو گا.

ڈیموکریٹس سمیت نیو یارک ٹائمز جیسا بڑا میڈیا جانتا ہے کہ بائیڈن 2024 میں دوبارہ انتخاب نہیں جیت سکتے.

ان خیالات کا اظہار معروف امریکی مصنف اور سیاسی کمنٹیٹر ڈک مورس نے اپنی نئی کتاب "دی ریٹرن: ٹرمپز بگ  2024 کم بیک" میں کیا ہے. 

ڈک مورس نے اپنی کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ یقینی طور پر 2024 میں دوبارہ صدر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں اور وہ آسانی سے ریپبلکن نامزدگی جیت کر وائٹ ہاؤس پر دوبارہ قبضہ کر لیں گے."

کتاب میں لکھا ہے کہ "یہ بات اندرونی لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ بائیڈن کی ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے کمی، اور بڑھتی ہوئی معیشت کے ساتھ سال 2024  ڈیموکریٹس کے لیے تباہی ثابت ہو گا.

رپبلکن  پہلے سے ہی رواں سال مڈٹرم انتخابات (سونامی) کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جس سے رپبلکن کو کانگریس کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور ہاؤس میں کنٹرول مل جائے گا.

ڈیموکریٹس ہر چیز کو ایک "پرزم" کے ذریعے دیکھتے ہیں جو ہر وقت ایک عفریت کو دیکھتا ہے اور اس عفریت کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے. وہ ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، اور یقین رکھتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر اسے روکنا چاہیے."

ڈک مورس مزید لکھتے ہیں کہ" بائیڈن مزاحمت کریں گے لیکن آخر کار بائیں بازو اور میڈیا کے دباؤ کا شکار ہو جائیں گے اور دوبارہ انتخاب نہیں لڑیں گے. ڈیموکریٹس یہ بھی جانتے ہیں کہ کملا ہیرس بھی کوئی اتنی مضبوط امیدوار نہیں ہیں اور وہ ان کی آئندہ صدارتی امیدوار نہیں ہو سکتیں. ایسے حالات میں ٹرمپ انہیں آسانی سے شکست دے سکتے ہیں. 

اس لیے ڈیموکریٹس، تیزی سے مایوس ہو کر کسی ایسے امیدوار کی تلاش کریں گے، جو پارٹی کو متحد کر سکے اور ٹرمپ کو روک سکے. وہ کیلیفورنیا سے  گورنر گیون نیوزوم، کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس، اور ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری پیٹ بٹگیگ جیسے لوگوں کو دیکھ رہے ہیں. 

 کمیلا ہیرس کے مقابلے سے باہر نکلنے سے ایک اور سیاہ فام امیدوار سامنے آ سکتا ہے. ایسے امیدواروں کی مختصر فہرست میں نیو جرسی سے ڈیموکریٹک سئنٹر کوری بکر، جارجیا کی گورنر سٹیسی ابرامز، جو اگر گورنرشپ کا اپنا انتخاب جیت جاتی ہیں تو وہ بھی نائب صدر کی امیدوار ہو سکتی ہیں. 

  تاہم پارٹی کا انتہائی بائیں بازو اور "ترقی پسند" ونگ برنی سینڈرز، الزبتھ وارن یا الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کی طرف دیکھے گا. جو حیرت انگیز طور پر کانٹے دار مقابلہ کر سکتی ہیں. ڈیموکریٹک پارٹی پر اب بائیں بازو کا غلبہ ہے.  الیگزینڈریا حیرت انگیز طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی. 

کتاب میں مزید لکھا ہے کہ "جیسا کہ بائیں بازو کے امیدوار ڈیموکریٹک پرائمری کی قیادت کریں گے، ہلیری کلنٹن پر دوڑ میں شامل ہونے کا دباؤ بڑھ جائے گا.  2020 میں بائیڈن کی حیرت انگیز انٹری کی طرح، ڈیموکریٹس ہیلری کلنٹن کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر دیکھیں گے، ایک تجربہ کار سیاستدان جو پارٹی کے بائیں بازو اور زیادہ اعتدال پسند ونگز کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو."

مزیدخبریں