ثمینہ بیگ K2 سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں

Jul 22, 2022 | 09:48 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے سر کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں،8611  میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، جسے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا۔

اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013ء میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔

ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کےٹو سر کرنے کی پیش قدمی جاری ہے۔

کے ٹو سر کرنے کی اس کوشش میں ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب 5 غیر ملکی خواتین کوہِ پیماؤں نے بھی K2 سر کر لیا ہے۔

سعودی عرب کی نیلی عطار ن،ناروے کی کرسٹن ہریلا،امریکی خاتون کرسٹن بینیٹ اور کینیڈا کی لیلیا آئیوا نووسکیا ،ناروے کے فرینک لوک اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 7 ماؤنٹین گائیڈز بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں