ایک نیوز نیوز:اسلام آباد,پاکستان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر قید حریت رہنما یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کرنے اور بھارت کی طرف سے مسلسل ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان حریت رہنما محمد یاسین ملک کو مزید دو فرضی مقدمات میں پھنسانے کے بھارت کے حالیہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، جو 30سال سے زائد عرصہ قبل رونما ہونے والے واقعات کے گرد تیار کیے گئے ہیں ایک انہیں سخت دہشت گردی اور ٹاڈا کے تحت دوبارہ کھولا گیا ہے جو محمد یاسین ملک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی واضح کوشش۔ ۔
ترجمان نے کہا کہ یاسین ملک پہلے ہی اس سال 25 مئی کو ایک بھارتی عدالت کی طرف سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یاسین ملک کو قانونی اور جمہوری اصولوں کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جاری مقدمے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، بھارت نے ایک بار پھر عدلیہ کو کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے ان کی حقیقی قیادت کو کھلے عام تعصب کا نشانہ بنا کر استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے 22 جولائی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے، یاسین ملک کی غیر انسانی قید، من گھڑت مقدمات کے تحت ان کا جھوٹا ٹرائل، ان کی جھوٹی سزا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو ”دہشت گردی“ کے نام سے بدنام کرنے کی مذموم کوششیں کچھ نہیں۔
????: PR NO. 3️⃣2️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣2️⃣
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) July 21, 2022
Pakistan strongly condemns India’s continued persecution of Hurriyat leader Yasin Malik forcing him to announce hunger strike unto death
????⬇️https://t.co/TTEFTx48A9 pic.twitter.com/5HwZwJ7K5W
کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد مقامی ہے اور اسے بھارتی حکومت کے سخت ہتھکنڈوں سے کم نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کو غیر انسانی نظر بندیوں اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے سے باز رہے اور زیر حراست تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بھارت کی غیر انسانی اور غیر قانونی نظربندی اور سلوک کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔