الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری  کردیا

Jul 22, 2022 | 09:31 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی جس کے بعد آر او نے پی پی 7 کے نتائج جاری کر دیے۔

ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے نتائج جاری کیے۔

مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کا بھی 1 ووٹ بڑھا۔

آزاد امیدوار راجہ وسیم احمد کے ووٹوں میں 8 ووٹوں اور نزاکت حسین کے ووٹوں میں 5 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

جماعت اسلامی کے امیدوار تنویر احمد کے ووٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

مزیدخبریں