جان لیوا وائرس مزید 7 زندگیاں نگل گیا

Jul 22, 2022 | 08:44 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز:  کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مہلک وائرس کا شکار ہو کر مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیئس ہزار پینتیس ٹیسٹ کئے گئے ، چھ سو انہتر نئے مریض سامنے آئے ، ایک سو چھیاسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزیدخبریں