پختونخواہ کے ضم اضلاع میں سٹیئر نگ کمیٹی کے قیام کی منظوری  دیدی گئی  

Jan 22, 2025 | 18:35 PM

ایک نیوز: وزیراعظم  محمد شہبا زشریف نے خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں تیز تر ترقیاتی اقدامات کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی  ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسلام آباد کی جانب سے اسٹئیرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔  

 اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو سٹیئرنگ کمیٹی  کا چیئرمین مقرر  کردیاگیا ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن مقرر ، ضم اضلاع سے چار ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان صوبائی اسمبلی بھی  کمیٹی میں شامل  ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے   ضم اضلاع میں اے آئی پی کے 80 فیصد فنڈز سٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعے استعمال کئے جائیں گے ،سٹیئرنگ کمیٹی کو ضم اضلاع میں ضرورت کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کی نشاندہی اور ترقیاتی منصوبوں کو تجویز کرنے کا مینڈیٹ حوالے کردیا گیا ۔   

مزیدخبریں