نیشنل اکیڈمی لاہورمیں سٹرائیک فورس کیمپ جاری،ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کی شرکت

Jan 22, 2025 | 12:15 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف)مستقبل کے جارح مزاج بیٹرز کی تربیت کے لیے پاکستان سٹرائیک فورس کا کیمپ لاہور میں جاری ہے، چیمپیئنز کپ کے مینٹور ثقلین مشتاق نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔
نیشنل اکیڈمی لاہور میں جاری کیمپ کے نویں روز کھلاڑیوں کی بھر پور فٹنس اور بیٹنگ پریکٹس پر توجہ دی گئی، پاکستان سٹرائیک فورس کے کھلاڑیوں نے پاور ہٹنگ ایفیشنسی پر کام کیا، پاکستان سٹرائیک فورس کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ میں بائونڈری پرسنٹیج بڑھانے پر بھی کام کیا۔
 پاکستان سٹرائیک فورس کے کوچز نے کیمپ شروع ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی بیٹنگ تکنیک میں بتدریج بہتری کا بھی بخوبی جائزہ لیا، چیمپئنز کپ ایونٹس میں پینتھرز ٹیم کے مینٹور ثقلین مشتاق کی پاکستان سٹرائیک فورس کیمپ میں آمد، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور کوچز سے پلیئر ڈویلپمنٹ کے بارے میں گفتگو کی، پاکستان سٹرائیک فورس کے کیمپ کا پہلا مرحلہ 30 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اختتام پذیر ہوگا۔

مزیدخبریں