کرکٹر عثمان قادر ویمن ایشیز سیریز کا حصہ بن گئے 

کرکٹر عثمان قادر ویمن ایشیز سیریز کا حصہ بن گئے 
کیپشن: Cricketer Usman Qadir became part of the Women's Ashes series

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان کے انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر ویمن ایشیز سیریز کا حصہ بن گئے ۔
  عثمان قادر میلبرن کرکٹ گراونڈ جا کر ویمن ایشیز ٹیسٹ کو سپورٹ کریں گے، عثمان قادر پاکستان کی جانب سے کھیلنے لیے ریٹائر منٹ لے چکے ہیں ،لیگ سپنر عثمان قادر اب آسٹریلیا منتقل ہو چکے ہیں، ویمن ایشیز ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے کئی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔
  عثمان قادر کے علاوہ سری لنکا ویمن ٹیم کی سابق کپتان شاشیکالا سری وردنے اور میلبرن رینی گیڈز کی کھلاڑی روونتھا بھی شامل ہیں، ویمن ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز دیگر کمیونیٹیز کی نمائندگی بھی ہو گی دیگر کمیونیٹیز کے کرکٹ فینز گروپس میں ایم سی جی آئیں گے۔ 
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ویمن ایشیز ٹیسٹ30جنوری سے شروع ہوگا۔