سیف علی خان کو ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو کتنا انعام ملا؟

Jan 22, 2025 | 09:59 AM

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے معروف اداکارسیف علی خان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام دے دیا گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو سیف علی خان کو صحیح وقت پر ہسپتال پہنچانے پر 11ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فل حال یہ انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کو ایک سماجی ادارے کیجانب سے دی گئی ہے۔
اس رقم کاتعلق سیف علی خان کے گھر سے نہیں ہے یا یہ رقم سیف کے گھر سے کسی نے نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا  نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ جب میں سیف علی خان کو ہسپتال لے کر گیا تو ان کی کمر زخمی تھی، مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ سیف علی خان میرے رکشے میں بیٹھے ہیں، میں نے سوچا کہ کوئی زخمی شخص ہوگا۔
ڈرائیور کا کہنا تھا کہ جب میرا رکشہ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر پہنچا تو ہنگامہ دیکھ کر ہسپتال کا عملہ فوراً ہماری طرف آیا، تب مجھے پتہ چلا کہ میرے رکشے میں سیف علی خان ہیں۔
    

مزیدخبریں