لاہور،شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

Jan 22, 2025 | 09:51 AM

 ایک نیوز:لاہورمیں شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
 مارکیٹ میں پیاز 120، ٹماٹر 100 ، لہسن 720 ، ادرک 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400 ، امرود 200 ، انار بدانہ 950 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 220، کینو 540، فروٹر 400 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔ 
مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 595 روپے ہو گئی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں دستیاب ہے۔    

مزیدخبریں