اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری، 5ملزمان گرفتار ،113کلومنشیات برآمد

Jan 22, 2025 | 09:17 AM

 ایک نیوز: اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،4کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
 کارروائیوں میں1کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمدہوئی۔
 ہرن مینار انٹرچینج ایم 2شیخوپورہ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 24کلو افیون 70.8 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار، ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد۔ 
لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے قریب ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 2.5 کلو کیٹا مائن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

مزیدخبریں