ایک نیوز: راولپنڈی پولیس نے24گھنٹوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں27ملزمان گرفتار کیے۔
ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے2ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار، 7موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 15 ہزار روپے برآمدہوئے۔
پتنگ سپلائر گرفتار،3000پتنگیں 20 ڈوریں برآمد، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان گرفتار، 4منشیا ت فروش جبکہ7شراب سپلائرز گرفتار، ساڑھے4کلو سے زائد چرس اور62لیٹر شراب برآمد، کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 4ملزمان گرفتارکیے گئے۔
چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔