ایک نیوز: ترکیہ کے سیاحتی علاقے تالکایا کے ہوٹل میں آتشزدگی سے76افراد ہلاک جبکہ51زخمی ہو گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق آگ 12منزلہ ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگی، دیگر منزلیں لپیٹ میں آ گئیں ، حا د ثے کے وقت ہوٹل میں238مہمان موجود تھے،آگ لگنے کے بعد 2افراد جان بچانے کیلئے عمارت سے کود کر ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔
ہوٹل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 2 افراد نے عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ہلاک ہوگئے جب کہ عمارت میں اس وقت 230 سے زائد افراد موجود تھے۔