وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،7نکاتی ایجنڈا جاری

Jan 23, 2024 | 00:00 AM

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،7نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کی تیاریاں کرلیں، جس کی وفاقی کابینہ منظوری دیگی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ری اسڑکچرنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی ، ٹیکس سسٹم اور ان لینڈ ریونیو کے دو الگ بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے جبکہ ایف بی آر کی تنظیم نو کا مقصد ٹیکس ریونیو بڑھانا اور ٹیکس چوری روکنا ہے۔
وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں ایس ایم ای بینک کے صدر کی مدت ملازمت میں توسیع بھی شامل ہے جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے ممبرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ای سی سی اور قانون ساز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہوگی۔

مزیدخبریں