ویب ڈیسک:اندرونی رسہ کشی کے باعث پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی میزبانی سے محروم ہوگیا۔
فٹبال نارملائزیشن کمیٹی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان جاری رسہ کشی نے قومی فٹبال ٹیم اور فینز کوہوم میچ سے محروم کردیا۔ اردن کے خلاف میچ پاکستان میں نہیں کھیل سکے گی۔
ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کا 21 مارچ کو پاکستان اور اردن کے مابین میچ اب سعودی عرب میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں فٹبال معاملات دیکھنے والی اے ایف سی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے میچ نے تصدیق کی ہےکہ میچ اب پاکستان میں ہونا ممکن نہیں رہا۔
رولز کے مطابق اکیس مارچ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کی آخری تاریخ تھی جو گزر چکی۔
اے ایف سی کی انسپکشن ٹیم نے فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے آنا تھا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کو کئی خطوط لکھے اور بارہا یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن کوئی رسپانس نہیں دیا۔
اے ایف سی اور اردن کی ٹیم کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ ان کی مشاورت سے میچ کے لیے کسی نئے مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔