الیکشن کمیشن کا امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے نیا ہدایت نامہ 

Jan 22, 2024 | 22:47 PM

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن  نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی ، اس مدت کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب عام انتخابات 2024 کے لیے پوٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے بھی پوٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو بھجوائیں، جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے۔

معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے بھی پوٹل بیلٹ کی سہولت میسر تھی، مسلح افواج کے اہلکار ان کے اہل خانہ کو پوشل بیلٹ کی سہولت دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرنگ افسر کو پوٹل بیلٹ کی درخواستیں دی تھیں ۔

مزیدخبریں