حوثیوں کا بحیرہ احمر میں ایک اور امریکی جہاز پر حملہ

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں ایک اور امریکی جہاز پر حملہ
کیپشن: حوثیوں کا بحیرہ احمر میں ایک اور امریکی جہاز پر حملہ

ایک نیوز :یمنی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے خلیج عدن میں ایک امریکی فوجی کارگو جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حوثی باغیوں نے ایک بیان میں کہا، "یمن کی مسلح افواج اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ امریکی اور برطانوی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے، اور کسی بھی نئی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف امریکی کارروائیوں کے باوجود حوثی باغیوں کی بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملے جاری ہیں اور انھوں نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے  کاعزم کیا ہے۔