ویب ڈیسک:ٹک ٹاک میں دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
جی ہاں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے گانے تیار کر سکیں گے۔اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔لارج لینگوئج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔
ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی پر اوپن اے آئی کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا الزام
عدالت نے امریکی ریاست مونٹانا کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا
اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔
ٹک ٹاک میں دلچسپ فیچر متعارف
Jan 22, 2024 | 22:18 PM