ویب ڈیسک:بھارتی گلوکار لکی علی نے دبئی میں لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار نے کنسرٹ میں حاضرین سے گفتگو کرتے اسرائیل کی سخت ترین مذمت کی ہے۔
ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں صرف ایک ریاست ہونی چاہئے، اور میں نیتن یاہو سے متفق ہوں لیکن وہ ریاست فلسطین کی ہوگی‘‘۔
لکی علی کی بات پر حاضرین نہایت پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگاتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
گلوکار نے اپنی بات کو دوہرایا اور مزید کہا کہ ہم سب لوگ مل جل کر رہ سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ریاست صرف فلسطین کی ہوگی۔
لکی علی اس سے قبل نومبر 2023 میں واشگاف انداز میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے اپنی آواز اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
بھارتی گلوکار کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
Jan 22, 2024 | 22:00 PM