شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات کتنے پرانے تھے ؟؟ بڑا انکشاف 

Jan 22, 2024 | 21:56 PM

ویب ڈیسک :شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان کتنے پرانے تعلقات ہیں ؟؟اس حوالے سے خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تین سال سے ’تعلقات‘ تھے اور اسی وجہ سے ہی دونوں نے اپنے پہلے شریک حیات سے طلاقیں لیں۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی تھی۔

دونوں کی شادی خبریں سامنے آتے ہی ان پر تنقید کی گئی اور یہ دعوے کیے گئے کہ ان کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے۔صحافی کے مطابق بات یہاں تک جا پہنچی تھی کہ شعیب ملک کو جس ٹی وی شو میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا تھا تو وہ دعویٰ کرتے تھے کہ ثنا جاوید کو بھی بلایا جائے، تب ہی وہ آئیں گے۔

مزیدخبریں