ہائے غربت!بیروزگار شخص کی بیوی،3بچوں کوقتل کرکےخودکشی 

ہائے غربت!بیروزگار شخص کی بیوی،3بچوں کوقتل کرکےخودکشی 
کیپشن: ہائے غربت!بیروزگار شخص کی بیوی،3بچوں کوقتل کرکےخودکشی 

ایک نیوز :کراچی میں غربت ،بیروزگاری کے ہاتھوں مجبور شخص نے بیوی،3بچوں کوقتل کرکے خود بھی موت کو گلے لگالیا۔
 پولیس کے مطابق میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں وائرلیس گیٹ شارع فیصل کے فلیٹ سے ملیں۔خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو طلب کیا ہے، شواہد حاصل کرنے کے بعد لاشیں جناح اسپتال منتقل کی جائیں گی۔
اہل علاقہ کے مطابق متوفی احسن رضا ملازمت سے نکالے جانے کے بعد سے پریشان تھا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایاکہ کمرے سے ملزم احسن کا لکھا گیا خط ملا ہے جس میں ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کا لکھا ہے۔
خط کے متن کے مطابق میں احسن رضا بیوی بچوں کا قتل اور خودکشی کررہا ہوں، لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر ایک فائل ضرور دیکھ لینا، لیب ٹاپ میں موجود فائل میں نے سب ٹوٹل کردیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیوی بچوں کو پتہ بھی نہیں میں ایسا کچھ کرنے والا ہوں، میرے پاس کوئی اور آسان راستہ نہیں تھا۔
اُدھر پولیس نے لیپ ٹاپ میں موجود فائل کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائل میں احسن نے واردات کا بیان لکھا ہوا ہے اور  نوٹ میں گھریلو لین دین کی تفصیلات بھی لکھی ہیں۔
خودکشی کرنےوالا احسن رضا نے لکھاکہ اگر میں بچ جاؤں تو مجھے مار دینا، بچے اور بیوی تو سو رہے تھے انہیں پتہ بھی نہیں تھا۔
احسن رضا کا کہنا تھاکہ میں نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ چوری کرکے لایا تھا۔