یوسی 228اور229کےاہلیان علاقہ نےملک اسدکھوکھرکی حمایت کردی 

ایک نیوز :پی پی 160سے نون لیگی امیدوارملک اسدعلی کھوکھرکی انتخابی مہم جاری،یوسی228اور229کےاہلیان علاقہ نے بھرپورحمایت کااعلان کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-22/news-1705938192-5097.mp4

پی پی 160سے نامزدنون لیگی امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مسز اسدعلی کھوکھر  نے یوسی228اور229کی کارنرمیٹنگ میں شرکت کی۔  اہلیان حلقہ کی جانب سے مسز ملک اسد علی کھوکھر کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

مسزاسدکھوکھرکاکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بھی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انشاءاللہ جیت کر  آئندہ بھی حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرینگے ۔ ہمارا مقصد حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے ۔ پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے  آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہونگے۔