ویب ڈیسک :سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بھی انتخابات 2024ء سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاوید ہاشمی نے لکھا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔
قبل ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں۔
اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوتے ہوئے اپنا سیاسی وزن تحریک انصاف اور عمران خان کے پلڑے میں ڈالتا ہوں اور الیکشن سے دستبردار ہوتا ہوں۔
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) January 22, 2024
انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔فواد چوہدری نے خط میں مزید لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔