ویب ڈیسک: ایرانی فوج کے اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکوں میں آرام کررہے تھے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
اس سے قبل 2022 میں ایک فوجی نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔
ایرانی فوجی نے اپنے ہی 5ساتھیوں کو مار ڈالا
Jan 22, 2024 | 19:20 PM