نیا پاکستان بنانے کیلئے ہم نے استحکام پاکستان کی بنیاد رکھی ،جہانگیر ترین

نپا پاکستان بنانے کیلئے ہم نے استحکام پاکستان کی بنیاد رکھی ،جہانگیر ترین
کیپشن: نپا پاکستان بنانے کیلئے ہم نے استحکام پاکستان کی بنیاد رکھی ،جہانگیر ترین

ویب ڈیسک :استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم نے صحیح معنوں میں نیا پاکستان بنانے کیلئے استحکام پاکستان کی بنیاد رکھی ۔

تفصیلات کےمطابق استحکام پاکستان پارٹی کے چیئر مین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ  ہم نے جو منشور دیا وہ تمام پارٹیوں سے بہترین منشور ہے، غریب دوست منشور لیکر عوام کے پاس آئے ہیں۔  عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو اپنے منشور پر عمل کرینگے۔  آپ ہمیں جتوائیں گے تو ہم اپنے گھر لودھراں اور ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔ لودھراں میں انتخابی مہم میں متعدد مقامی سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ۔

 جہانگیر ترین نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں سوئی گیس، انڈر پاس ، نادرا آفس سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا، انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے 8 فروری کو کامیاب ہونگے ،  وعدہ کرتا ہوں کامیابی کے بعد عوام اور لودھراں کی حالت زار بدلنے پر دن رات ایک کردوں گا۔