ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 24جنوری کو ہوگی ۔
توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد کرچکا ہے۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔
گذشتہ سماعت پرپی ٹی آئی وکیل نے کیس کی سماعت انتخابات کےبعدمقررکرنے کی استدعاکی تھی ۔
فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔