ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کیلئے مقررہ وقت ختم،قیدیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
وفاقی وصوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے جیل قیدیوں، الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پوسٹل بیلٹ کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکو بھجوائی۔
معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسر تھی۔مسلح افواج کے اہلکار،ان کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی۔اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرننگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کی درخواست دی۔