کارکن ایک ایک دروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں،فضل الرحمان

Jan 22, 2024 | 18:08 PM

ایک نیوز : قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ آج یہودیوں کے مظالم پر پوری دنیا خاموش ہے،یہودیوں کے ایجنڈے کا پہلے روز سے مقابلہ کیا اور اسے چاروں شانے چت کر دیا۔کارکن ایک ایک دروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں۔

 تفصیلات کےمطابق  قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ووٹ کی پرچی یہودیوں کے خلاف جہاد ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس جہاد کا موقع دیا ہے ۔یہودیوں کے ایجنٹوں کو چاروں شانے چت کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تلخیوں کے خاتمے کیلئے ہم میدان مین اترے ہیں،اس سے قبل تمام افغان حکومتیں ہندوستان دوست رہی ہیں اب موجودہ حکومت پاکستان دوست رہے گی ۔

مولافضل الرحمان نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ توفیق دی کہ قطر میں حماس کی قیادت سے ملے اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ، اس دنیا میں کوئی بھی امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا لیکن ہم اس کے خلاف گئے، جمعیت کو 2002 میں ایک موقع ملا تھا،میں چیلنج کرتا ہوتا ہوں کہ ہم جتنے ترقیاتی کام کسی نے نہیں کیے ، ہمارے علاقے بہت پسماندہ علاقے ہیں، ہماری اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری ہوتی ہیں جو اسلام کے خلاف قوانین بناتے ہیں۔ہم نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ ایسے لوگوں کا راستہ روکا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر بھی امریکہ اور یورپی ممالک کے خلاف کسی نے آواز بلند کی ہے تو صرف ہم ہیں

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  عوام کامفت علاج ہمارا منشور ہے،اضلاع میں اے لیول کے ہسپتال قائم کیے،رسول اکرم جب مکہ سے مدینہ آئے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا تو اسجد محمود پر اعتراض کیوں ہے؟  کارکن ایک ایک دروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں۔

مزیدخبریں