الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی کارکر دگی جانچنے کیلئے فرضی مشق کی ہدایت 

Jan 22, 2024 | 17:33 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی جانچنےکیلئے ریٹرننگ افسران کو فرضی مشق کرنے کی ہدایت کردی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  ریٹرننگ افسران 26جنوری کو فرضی الیکشن کی مشق کریں گے۔ایس ایم ایس کے ذریعے25جنوری تک فارم 28اور فارم33تمام پریذائیڈنگ افسران تک پہنچادیں گے۔  تمام ریٹرننگ افسران کو پہلے سے تیار کردہ فرضی فارم 45 ,25 جنوری تک پہنچا دیا جائے گا۔ 26 جنوری کو ریٹرننگ افسران تمام پریزایڈنگ افسران کو ایک سے دو صفحات پر مشتمل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نتائج موبائل ایپ کے زریعے پہنچانے کی ہدایت دیں گے۔

 الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے آپریٹرز 26 جنوری کو شام پانچ بجے کے بعد فارم 45 کی ڈیٹا انٹری شروع کریں گے۔ فارم 45 پر کرنے کے بعد آپریٹرز فارم47 کی ڈیٹا انٹری کریں گے. فرضی مشق کے بعد ای ایم ایس آپریٹرز یہ امر یقینی بنائیں گے کہ تمام پریزایڈنگ افسران نے موبائل ایپ سے ڈیٹاحذف کر دیا ہے۔

مزیدخبریں