ویب ڈیسک:برطانیہ سےطوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد خطرے کے پیش نظر ایمبرو وارننگ جاری کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ”ایشا“ کے باعث تیز ہوائیں چلنے سے ڈبلن ایئرپورٹ پر 102 پروازیں منسوخ ،27کا رخ تبدیل کردیاگیا۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں سے پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔ بیلفاسٹ سے برطانیہ آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس بھی معطل، ٹریک کی حالت دیکھ کر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاگیا۔پیر کی صبح لندن کیلئے 6 بجے سے پہلے کی ٹرینوں کو منسوخ کردیا تھا۔ تیز ہواؤں کے سبب بجلی اور موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب طوفان ’ایشا‘ کے ٹکرانے کے بعد ناردرن آئرلینڈ میں 45 ہزار، شمال مغربی انگلینڈ میں 8 ہزار اور ویلز میں 3 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔برطانیہ کے بعض حصوں میں ہواؤں کی رفتار 99 میل فی گھنٹہ تک جا پہنچی۔