ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے قرآن پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ وہ منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے وفادار رہیں گے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےرہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا سب سے پہلے وہ خود قرآن پاک پر حلف لیتے ہیں، منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، پارلیمنٹ کےاندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا اور تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے پی ٹی آئی امیدوار جیت کر دیگرپارٹیوں میں چلے جائیں گے، یہ افواہ ہے اور سراسر غلط بات ہے، جس نے کاغذات نامزدگی میں کہا پی ٹی آئی کا ہے وہ جیت کر بھی وہیں رہےگا، الیکشن کمیشن کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم آزاد ہیں۔
پی ٹی آئی امیدوار نے مزید کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ٹکٹ بھی آر او کو جمع کرایا تو کوئی مجھے کس طرح آزاد کہہ سکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سب امیدواروں کو قرآن پاک پرحلف لینا چاہیے، ہم بانی اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، ہم کسی لالچ اور کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-22/news-1705920319-3693.mp4