ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے ذکاء اشرف کا استعفی بھی منظور کرلیا ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعنیات کردیاگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رہیں گے۔
چینلز اونر محسن نقوی آج کل نگراں وزیر اعلی پنجاب بھی ہیں۔ ان کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض چیف سلیکٹرہیں۔