ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید ورائچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آپ جیل ٹرائل پر ہیں یہاں بات نہیں کر سکتے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے عدالت نے صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت دی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے ایسا کوئی حکم نہیں ملا،آپ دوبارہ فاضل جج سے رجوع کریں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ میں آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا، مجھے بات کرنے دیں۔
جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔